Advertisement
پاکستان

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج سرحدی علاقوں میں دشمن کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی قسم کی دراندازی کو فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Oct 15th 2025, 6:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک

مہمند (سیکیورٹی ذرائع): خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں پاک فوج نے انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے کم از کم 30 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے ایک گروہ کو طورخم زئی کے سرحدی علاقے میں تعینات کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کا مقصد تخریب کاری پھیلانا اور حالیہ کامیاب فوجی آپریشنز کے خلاف جوابی حملہ کرنا تھا۔

تاہم، پاک فوج کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے نہ صرف یہ سازش ناکام بنائی بلکہ دشمن کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔ کارروائی کے دوران افغان طالبان کی فتنۂ خوارج پر انحصار کرنے کی حکمت عملی بھی بے نقاب ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق، علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

یہ کارروائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاک فوج سرحدی علاقوں میں دشمن کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی قسم کی دراندازی کو فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

Advertisement
صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

  • 4 hours ago
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  • 5 hours ago
لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے

  • 6 hours ago
افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک

  • 4 hours ago
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان

  • 3 hours ago
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا

  • 4 hours ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور

  • 5 hours ago
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

  • 4 hours ago
الخدمت فاؤنڈیشن اور حدیقہ کیانی کی شراکت سے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں ا مدادتقسیم

  • 7 hours ago
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

  • 4 hours ago
بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے