Advertisement
پاکستان

معرکہ حق سے قوم کا پاک فوج پر اعتماد مزید بلند ہوا، ہم نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی،فیلڈ مارشل

اللہ کی مدد سے ہم پاک سر زمین کا ایک انچ بھی نہیں کھوئیں گے، دشمن پاکستان کی مسلح افواج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتا ہے،سید عاصم منیر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 18th 2025, 10:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
معرکہ حق سے قوم کا پاک فوج پر اعتماد مزید بلند ہوا، ہم نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی،فیلڈ مارشل

کاکول: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے ازلی دشمن کو شکست دے کر  عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوایا، معرکہ حق میں بھارت کے خلاف عظیم فتح کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کو نیا اعتماد دیا، اللہ تعالیٰ کی مدد اور قوم کی حمایت سے سرحدوں کے دفاع میں کامیاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم اے کاکول میں  152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی  جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاس آؤٹ والوں میں 40 دوست ممالک کے فوجی بھی شامل ہیں جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلا دیش سے ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص سے قوم کا پاک فوج پر اعتماد مزید بلند ہوا، ہم نے خود سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دیتے ہوئے وارفیئر میں برتری ثابت کی اورعالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے نیاد الزمات لگائے گئے، بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہوئی اور قوم کی حمایت سے سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔

دوران خطاب فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پاکستان نے ازلی دشمن کےخلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، دشمن کی متعدد بیسز بشمول ایس400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا، اللہ کےفضل اور قومی عزم کے ساتھ ہم نےمن حیث القوم متحد ہو کر فولادی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت نے جنگ میں ناکامی کے بعد ریاستی سرپرستی میں فتنۃ الخوارج کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کو اسپانسر کرنے کا عمل تیز کر دیا، اللہ کی مدد سے ہم پاک سر زمین کا ایک انچ بھی نہیں کھوئیں گے، دشمن پاکستان کی مسلح افواج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتا ہے۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند لوگوں کا ملک ہے، افغان طالبان اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔

آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا  کہ پاکستان نے غزہ میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا، کشمیر میں مظالم جاری ہیں، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین انسانیت پر بدنما داغ ہیں، دنیا نے مظالم بڑھنے کے بعد غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کا نوٹس لیا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

آرمی چیف نے کہا کہ تنازع کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان دو ریاستی حل کی ناگزیریت اور 1967 کی جنگ سے پہلے کی سرحدوں پر القدس الشریف کے دارالحکومت کی بنیاد پر فلسطین کی ایک آزاد، خود مختار اور قابل عمل ریاست کی ضرورت پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عاصم  منیر نے کہا کہ  میں نہایت فخر کے ساتھ پاکستانی عوام کے حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہر سپاہی، سیلر، فضائیہ کے جوانوں، بہادر مرد، خواتین، بچے، اور بزرگ جنہوں نے ان کٹھن حالات میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، اُن غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یہ جنگ لڑی۔

آرمی چیف نے کہا کہ قومی قیادت، بیوروکریسی، علما، سائنسدان، میڈیا اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، ہم شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے بے حد شکر گزار اور مقروض ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ آپ شہداء کے وارث ہیں، اپنی زندگی کو ان کی یاد کے شایانِ شان بنائیں، آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ دنیا کی ایک عظیم اور باوقار فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جو کسی سے کم نہیں، یاد رکھیں، ہمارے دشمن اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہمارے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بنیادی مسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کریں، ہم آپ کی بیان بازی سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی سی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دیں گے۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا شاندار استقبال کیا، بعد ازاں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر اور شیلڈ سے نوازا،جبکہ فیلڈ مارشل نے  بابر کمپنی کو قائداعظم ایوارڈ سے بھی نوازا۔

تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران، غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ 

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
Advertisement