Advertisement

سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے شرکت نہ کرنے پر بی سی بی کا ردعمل سامنے آ گیا

تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا،ترجمان پی سی بی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Oct 18th 2025, 10:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے شرکت نہ کرنے پر بی سی بی کا ردعمل سامنے آ گیا

لاہور: افغانستان نے نومبر میں ہونے والی سہ ملکی سیریز (ٹرائی سیریز) میں اشرکت کرنے سے انکار کر دیا ،جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔

جس کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔

اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا، سہ ملکی سیریز کے باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل 29 نومبر قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا۔

Advertisement