شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بناد یا، 4 خارجی جہنم واصل
خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جو کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے،ذرائع


شمالی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا،جبکہ دھماکے میں تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد خارجیوں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاکستانی عوام کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ
- 2 days ago
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت
- 2 days ago

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی
- 3 days ago

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
- 2 days ago
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف
- 2 days ago
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان
- 2 days ago
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک
- 8 hours ago
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 2 days ago

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا
- 8 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
- 2 days ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے
- 2 days ago


