سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری
کونسل کے دوسرے اجلاس میں 7 اضافی شکایات کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 2 پر مزید کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ باقی 5 شکایات کو نمٹا دیا گیا۔


سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں جج صاحبان کے خلاف موصولہ شکایات اور ضابطہ اخلاق سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کونسل نے ججز کے ضابطہ اخلاق میں اکثریتی رائے سے ترمیم کی منظوری بھی دی۔
کونسل کے دو علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے۔ پہلے سیشن میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شریک تھے۔ دوسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو شامل کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق، جوڈیشل کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت موصولہ 67 شکایات کا جائزہ لیا، جن میں سے 65 کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا، ایک شکایت مؤخر کی گئی، جبکہ ایک کیس پر اکثریتی رائے سے مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
کونسل کے دوسرے اجلاس میں 7 اضافی شکایات کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 2 پر مزید کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ باقی 5 شکایات کو نمٹا دیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ اکتوبر 2024 سے اب تک 155 شکایات پر غور کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے 74 پر فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ 87 شکایات ابتدائی جانچ کے مراحل میں ہیں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

