Advertisement

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

فائنل میں اشعب کا مقابلہ انگلینڈ کے سیڈ سیم ٹوڈ سے ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اکتوبر 19 2025، 11:06 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔

اشعب عرفان پہلی مرتبہ پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

وینکوور اوپن کے سیمی فائنل میں اشعب نے سیکنڈ سیڈ انگلینڈ کے ایڈریان والر کو شکست دی۔ اشعب نے 68 منٹ کے سخت مقابلے میں تین۔دو سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں پاکستانی پلیئر کی جیت کا اسکور 8-11، 11-8، 3-11، 11-5 اور 11-8 رہا۔

فائنل میں اشعب کا مقابلہ انگلینڈ کے سیڈ سیم ٹوڈ سے ہوگا۔ اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250  ڈالر ہے۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement