افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
افغانستان وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کا واحد زمینی راستہ ہے، جس کے ذریعے پاک افغان تجارت سے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں،اسد قیصر


صوابی :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ ہمارے تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام تحفظات کو باہمی اعتماد اور تعاون سے حل کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ تعلقات مذاکرات کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔
اپنے بیان میں سابق اسپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کے فروغ کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔
سابق اسپیکر نے مزید کہا کہ افغانستان وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کا واحد زمینی راستہ ہے، جس کے ذریعے پاک افغان تجارت سے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بہتر تعلقات پورے خطے میں پائیدار امن اور معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن معاہدے کے بعد اعتماد کی فضا مزید مضبوط ہوگی، سرحدیں تجارت کے لیے کھولی جائیں گی اور مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے سرحد پر ایک ہفتے تک جاری شدید اور خونریز جھڑپوں کے بعد قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 12 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago


