علی ظفر کو نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) اور پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کی جانب سے "کلچرل آئیکون ایوارڈ" سے دیا گیا


بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار، اداکار علی ظفر کو نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) اور پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کی جانب سے "کلچرل آئیکون ایوارڈ" سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز نیو یارک سٹی میں منعقدہ سوسائٹی کی دسویں سالگرہ اور اسکالرشپ ایوارڈز ڈنر کی تقریب میں پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایوارڈ گلوکار علی ظفر کی بطور ہمہ جہت فنکار خدمات کا اعتراف تھا، جن کی آواز اور وژن نے ایک نسل کی موسیقی کو تشکیل دیا اور جنہوں نے پاکستانی فنون کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں NYPD کے سینئر حکام، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے اراکین، سفارت کار، اور امریکہ بھر سے ثقافتی نمائندے شریک ہوئے۔
اس موقع پر گلوکار علی ظفر نےاعزاز ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فن کی طاقت سرحدوں سے ماورا ہو کر دلوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور اس طرح کی حوصلہ افزائی انہیں مزید جذبے سے ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے موسیقی استعمال کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔
علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے انہوں نے پاکستان میں تعلیم، سیلاب متاثرین کی بحالی، اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے کئی منصوبوں کی حمایت کی ہے، جو ان کی انسان دوستی سے وابستہ فنکارانہ شخصیت کو مزید تقویت دیتی ہے۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 15 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago




