صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو روسی صدر پیوٹن کی دھمکی سے خبردار کردیا


امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور دیا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو روسی صدر پیوٹن کی دھمکی سے خبردار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب کو بتایا کہ صدر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط نہیں مانی تو اسے تباہ کردیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دیں۔
فنانشل ٹائمز کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر ٹرمپ کو یوکرین میں موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بندی کےلیے راضی کرنے میں کامیاب رہے۔
فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں فریق موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بند کردیں جس کے بعد یوکرینی صدر نے اسے اہم نکتہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کی یوکرینی ہم منصب سے 2 روز قبل وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔
امریکی صدر نے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اب خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قراردیں اور فیصلہ تاریخ پرچھوڑدیں۔
.jpg&w=3840&q=75)
میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- 13 منٹ قبل

ایف آئی اے کراچی سرکل کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم اقدام،’’گو اے آئی ہب‘‘کا با ضابطہ افتتاح
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمت نے ہوش اڑا دیئے
- 39 منٹ قبل

ٹرمپ کی بھارت کو روس سے تیل کی خریداری نہ روکنے پر ایک بار پھر بھاری ٹیرف کی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا،ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ہانگ کانگ میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا
- 3 گھنٹے قبل

نواب شاہ :بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونےکا انکشاف
- 4 گھنٹے قبل