بھارت: ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک چوہا نکل آیا،آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں
آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جیسے ہی ڈائننگ ٹیبل کے قریب چوہا دیکھا تو شور مچا دیا،جس کو دیکھتےہی خوف زدہ کھلاڑی کرسیوں پر چڑھ گئیں


وشاکا پٹنم: بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک چوہا آ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب و غریب واقعہ وشاکاپٹنم کے ایک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے پیش آیا جہاں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جیسے ہی ڈائننگ ٹیبل کے قریب چوہا دیکھا تو شور مچا دیا،جس کو دیکھتےہی خوف زدہ کھلاڑی کرسیوں پر چڑھ گئیں جبکہ ہوٹل کا عملہ چوہے کو پکڑنے کے لیے دوڑتا رہا۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا تھا اور جانے والے تھے کہ اچانک چوہا نکل آیا، سب نے کہا کہ چوہا چلا گیا اور وہ اچانک واپس نکل آیا جس پر سب چیخنے لگیں۔
واقعے کے بعد بھارتی ہوٹل کی صفائی کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مزاحیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد بھارتی ہوٹل کی انتظامیہ کی صفائی کے معیار پر سوالات بھی کھڑے ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 20 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 6 منٹ قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- ایک گھنٹہ قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 17 گھنٹے قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 19 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)