عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 کیسزمیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اگلی سماعت میں عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی سمیت دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔
دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا، عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں دونوں کی گرفتاری روک دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اگلی سماعت میں عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار،غیر متزلزل حمایت پر شکریہ
- 5 hours ago
یوٹیو بر ڈکی بھائی کی اہلیہ نے سائبر کرائم ایجنسی کے 9 آفیسروں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا
- 7 minutes ago

ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کا 15 نومبر سے صوبے بھر میں بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

کینیڈا کے سابق وزیراعظم اورکیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی تصدیق ، ویڈیو وائرل
- 6 hours ago

پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ختم،افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار
- 5 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب بھر کے تمام سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ وار تعطیل کا اعلان
- 4 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ
- an hour ago

راولپنڈی : ڈینگی کے مریضوں میں بتدریج اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 کیسز رپورٹ
- an hour ago

بنوں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- 2 minutes ago

امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب اور اہم معدنیات کی فراہمی کےمعاہدے پر دستخط
- 3 hours ago

ترکیہ کے مغربی حصے میں شدید زلزلے کے جھٹکے،متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا
- 5 hours ago
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست، صبح کے وقت فضائی آلودگی کی شدت برقرار
- 4 hours ago




.jpg&w=3840&q=75)







