Advertisement
پاکستان

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے

فہرست میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی، ان کے بھائی انس رضوی اور 21 دیگر سینیئر عہدیداران بھی شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 29th 2025, 9:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے

وزارتِ داخلہ نے کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 290 رہنماؤں، مالی معاونین اور سخت گیر کارکنوں کے نام عارضی قومی شناختی فہرست (پی این ایل آئی)میں شامل کر دیے ہیں تاکہ ان کی بیرونِ ملک روانگی کو روکا جا سکے۔

فہرست میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی، ان کے بھائی انس رضوی، اور 21 دیگر سینیئر عہدیداران بھی شامل ہیں، جو لاہور، شیخوپورہ اور دیگر اضلاع میں درج متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر قومی و صوبائی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مخصوص چیک پوسٹوں، بین الاقوامی سرحدی گزرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر نگرانی میں اضافہ کریں۔

رپورٹس کے مطابق حکام کو خدشہ ہے کہ ٹی ایل پی کے سربراہ اور ان کے بھائی کراچی میں موجود اپنے حمایتی نیٹ ورک کی مدد سے قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

پنجاب کے سینئر سرکاری افسر کے مطابق، یہ نام صوبائی حکومت کی درخواست پر وفاق کو بھیجے گئے تھے، کیوں کہ یہ افراد 100 سے زائد ایف آئی آرز میں نامزد ہیں، جن میں تقریباً 80 ایسے مقدمات شامل ہیں، جن میں دہشت گردی اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 290 مفروروں میں سے 23 کو سینئر رہنما قرار دیا گیا ہے، جو مالیات اور احتجاجی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

افسر نے بتایا کہ مشتبہ مالی معاونین کے ریکارڈ کو جیو فینسنگ اور بینک اکاؤنٹس و دیگر ذرائع سے ٹی ایل پی کو منتقل ہونے والی رقوم کے تجزیے کے ذریعے مرتب کیا گیا ہے۔ جن افراد کی نشاندہی بطور مالی معاون کی گئی ہے، ان کے نام متعلقہ پولیس افسران کو فراہم کر دیے گئے ہیں، تاکہ ان کے شدت پسند یا فرقہ وارانہ تنظیموں سے مبینہ روابط کے باعث انہیں دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی کارروائی شروع کی جا سکے۔

حال ہی میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب پولیس نے فیصلہ کیا کہ 2020 اور 2021 کے ان مقدمات کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے، جن میں ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں کے الزامات تھے، ان واقعات میں ملوث کئی بار کے ملزمان کی دوبارہ نشاندہی کی گئی ہے تاکہ ان کے خلاف 2025 کے حالیہ فسادات کے مقدمات کے ساتھ کارروائی کی جا سکے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں مسیحی اور احمدی عبادت گاہوں پر ماضی میں ہونے والے حملوں کے مقدمات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے، جن میں ٹی ایل پی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔ 

Advertisement
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 4 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • ایک دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 17 گھنٹے قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 18 گھنٹے قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 21 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • ایک دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
Advertisement