چینی صدر سے متوقع ملاقات کو “دنیا کے لیے بہترین” قرار دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ صدر لی جائے میونگ سے ملاقات اور تجارتی معاہدے پر بات چیت کریں گے۔
جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچنے پر ٹرمپ کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں فوجی بینڈ نے ان کے پسندیدہ گیت “YMCA” بجایا۔ بعد ازاں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے گیونگجو روانہ ہوئے۔
President @realDonaldTrump lands in South Korea and is greeted with YMCA 🤣🇺🇸🇰🇷 pic.twitter.com/73PmeYdZ5G
— Margo Martin (@MargoMartin47) October 29, 2025
دونوں ممالک کے درمیان جولائی میں طے پانے والے 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر تاحال اختلافات برقرار ہیں۔ واشنگٹن چاہتا ہے کہ سیول اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے، جبکہ کوریا امریکی امیگریشن قوانین میں نرمی چاہتا ہے تاکہ اپنی فیکٹریوں کے لیے افرادی قوت بڑھا سکے۔
ٹرمپ کل چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، جس سے عالمی منڈیوں میں پہلے ہی مثبت ردِعمل دیکھا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کی ٹوکیو سے گیونگجو آمد شمالی کوریا کی جانب سے ایک ایٹمی صلاحیت والے کروز میزائل تجربے کے چند گھنٹے بعد ہوئی تاہم ٹرمپ نے اس تجربے کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ چین سے ہونے والے مذاکرات پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ’’چین کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین ہیں، اور میرا خیال ہے کہ اس ملاقات سے نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا کو فائدہ ہوگا‘‘۔
ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ اگر بیجنگ فینٹانائل کیمیائی اجزا کی برآمدات میں کمی پر رضامند ہو جائے تو امریکا چینی مصنوعات پر عائد محصولات میں کمی کر سکتا ہے
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ شی جن پنگ سے تائیوان کے معاملے پر بات کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ تائیوان کے وزیرِ خارجہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ امریکا جزیرے کو ’’تنہا نہیں چھوڑے گا‘‘۔
ٹرمپ اس سے قبل ملائیشیا، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور جاپان کا دورہ مکمل کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے نئے تجارتی معاہدوں اور علاقائی امن منصوبوں کا اعلان کیا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 6 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- an hour ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 21 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- an hour ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a few seconds ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 20 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago





