سولرائزیشن کی وجہ سے ستمبر میں دن کے وقت بجلی کی کھپت 15 ہزار میگاواٹ اور رات کے وقت 21 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی،نیپرا


اسلام آباد:مہنگائی سے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کےمطابق اس حوالے سے نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کر دی، جبکہ سی پی پی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ صنعتوں کو پیکجز دینے کا مقصد بجلی کی کھپت بڑھانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سولرائزیشن کی وجہ سے ستمبر میں دن کے وقت بجلی کی کھپت 15 ہزار میگاواٹ اور رات کے وقت 21 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی، سولر انرجی کے استعمال کی وجہ سے دن میں بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ کم رہی۔
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق ستمبر میں پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ کے تخمینہ کے مقابلے میں صرف 4 ہزار میگاواٹ رہی جب کہ رواں ماہ فرنس آئل پلانٹس کی پیداوار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ رہی۔ سی پی پی اے نے وضاحت کی کہ یہ پلانٹس صرف اوقات کار میں چلائے جاتے تھے۔
نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔
سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں سفارش کی گئی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی کیا جائے جس سے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 18 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل





