فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی،مریم نواز
پی ٹی آئی جب تک سیاسی جنگ لڑتے رہے ان کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ لیکن جب انہوں نے ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھایا اس دن سے ان کے خلاف کارروائی شروع ہوئی،مریم نواز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدہ ہونے کے بعد فلسطینی جشن منا رہے تھے جبکہ یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے علمائے کرام کا اہم کردار ہے۔ ریاست اور عوام آپ کو اپنا رہنما مانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا سب کا حق ہے مگر ملک کی ترقی سب سے اہم ہے۔ اور ماضی میں سیاسی مقاصد کے لیے کچھ جماعتوں کو بنایا گیا۔ ایک جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ جبکہ پولیس اہلکاروں پر تشدد اور املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پوری کوشش ہوتی ہے روزمرہ کی زندگی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ سیاست کرنا مذہبی جماعتوں کا بھی حق ہے۔ جبکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ہتھیار اٹھالیں اور کہیں جو بھی پولیس والا نظر آئے اس کو مار دیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والےادارے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہوتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اور حکومت چاہتی ہے کہ عوام گھر سے نکلیں تو ان کو کوئی مشکلات پیدا نہ ہوں۔
انہون نے مزید کہا کہ سیاست میں راستے بند کرنا اور املاک کو نقصان پہنچانا قبول نہیں، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے جب تک سیاسی جنگ لڑتے رہے ان کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ لیکن جب انہوں نے ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھایا اس دن سے ان کے خلاف کارروائی شروع ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا زوال 9 مئی والے دن سے شروع ہوا۔ یہاں سیاسی جنگ لڑنے والوں کو اسلحہ اٹھانے کی کیا ضرورت تھی؟ ہم نے بھی جدوجہد کی مگر کبھی ہتھیار نہیں اٹھائے۔ جبکہ جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں نے جلسے کیے مگر کوئی ہتھیار نہیں اٹھایا۔

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 9 گھنٹے قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 7 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 5 گھنٹے قبل

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 4 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 10 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 6 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)