550 غیر قانونی افغان شہری واپس بھیجے گئے،5 ہزار نے رضاکارانہ طور پر شہر چھوڑ دیا: لاہور پولیس
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف آپریشن کا تیسرا مرحلہ جاری ہے


لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کمران نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل انسانی تقاضوں کے پیشِ نظر تیسرے مرحلے میں جاری ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس کی جانب سے اس حوالے سے منظم اور مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم، وہ افغان شہری جو درست ورک یا بزنس ویزا رکھتے ہیں، انہیں شہر میں قیام کی اجازت ہے۔ پولیس ٹیمیں شہر بھر میں سرچ آپریشنز کریں گی اور ایسے مقامی افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو رہائش فراہم کریں گے۔
عوام کے نام اپنے پیغام میں ڈی آئی جی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ملکیوں کی واپسی کے عمل میں پولیس سے تعاون کریں اور غیر قانونی مقیم افراد کی اطلاع ریسکیو 15 پر دیں۔
ڈی آئی جی فیصل کمران کے مطابق، اب تک لاہور سے 550 غیر قانونی رہائشیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ سال 2025 میں 5,000 افغان شہری رضاکارانہ طور پر شہر چھوڑ چکے ہیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 12 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 8 hours ago








