پاکستانی باؤلرز کی دوسرے ٹی 20 میچ کی پہلی اننگز میں تباہ کن باؤلنگ

پاکستانی باؤلرز نے دوسرے ٹی 20 میچ کی پہلی اننگز میں تباہ کن باؤلنگ سے پروٹیز ٹیم کو صرف 110 رنز پر ڈھیر کر دیا ہے، ابتدا میں سلمان ارشاد نے مہمان بیٹرز کو پریشان کیا، لوئر آرڈر کو فہیم اشرف نے نپی تلی باؤلنگ کے ساتھ میدان سے باہر کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کی دوسری گیند سے آخری کھلاڑی کے آؤٹ ہونے تک پاکستانی باؤلرز نے جنوبی افریقی بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور 19.2 اوورز میں 110 رنز پر پوری ٹیم کو پویلین واپس بھیج دیا۔
فہیم اشرف نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے14 رنز دے کر 3 شکار کیے، نسیم شاہ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ابرار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ریزا ہنڈریکس اننگز کی دوسری ہی گیند پر سلمان مرزا کی شاندار اندر آتی ہوئی گیند کو سمجھ نہ سکے اور کلین بولڈ ہو کر پویلین واپس لوٹے، ڈی کاک اور ٹونی ڈی زورزی 7،7 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، میتھیو بریٹزکے 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوالڈ بریوس نے پاکستانی باؤلرز کیخلاف کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی 25 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے، جنوبی افریقی کپتان ڈیونون فریرا 15، جارج لینڈے 9 اور کوربن بوش 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر سلمان مرزا کو پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 9 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 8 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 9 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 8 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 9 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 9 hours ago




