Advertisement

 ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانے کا تذکرہ

گرین لینڈ امریکی سیکورٹی کیلئے ضروری ہے ۔ گرین لینڈ کے مسئلے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے، طاقت کا استعمال نہیں کروں گا،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 22nd 2026, 3:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانے کا تذکرہ

ڈیووس:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔انہوں نے کہاکہ میرے دور میں 8 جنگیں رکوائی گئیں۔

ورلڈ اکنامک فورم سے خطا ب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ گرین لینڈ امریکی سیکورٹی کیلئے ضروری ہے ۔ گرین لینڈ کے مسئلے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے، طاقت کا استعمال نہیں کروں گا۔

اپنے خطاب میں امریکہ صدر کا کہنا تھا کہ یورپ صحیح سمت میں نہیں جا رہا ۔انہوں نے کہا کہ امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا تذکرہ کر چکے ہیں۔

مئی 2025 میں ہونے والی پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement