امن معاہدے کے ذریعے غزہ میں جنگ بندی کروائی جس کے بعد غزہ میں امدادی کاموں کا آغاز ہوا، جو ممالک غزہ پیس بورڈ میں شامل ہوئے ان کا شکر گزار ہوں،ٹرمپ


ڈیووس: وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے مسودے پر دستخط کردیے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کے مسودے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس بورڈ کے مسودے پر دستخط کیے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، بحرین، مراکش، ارجنٹینا، آرمینیا کے رہنماؤں نے بھی مسودے پر دستخط کیے۔
اس کے علاوہ قطر، پیراگوئے، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، اردن، قازقستان اور کوسوو بھی مسودے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔
اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے والے ممالک کا شکر گزار ہوں۔ بہت سے ممالک غزہ امن بورڈ میں شامل ہوناچاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں، اس کی تعمیرِ نو کی جائے گی اور حماس غیرمسلح نہ ہوئی تواس کا خاتمہ کردیا جائے گا۔
ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے کئی جنگیں رکوا کر دنیا کو محفوظ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا ترقی کرے گا تو دنیا کی ترقی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا پہلے سے زیادہ پُرامن اور محفوظ ہے۔ ہم نے ناممکن اور بڑے بڑے کام کیے ہیں۔ امریکا نے جنگیں رکوا کر دنیا کو محفوظ بنا دیا ہے،صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی۔ اسرائیل اور ایران، سربیا اور کوسوو، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع ختم کروایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کامزید کہنا تھا کہ انہوں نے امن معاہدے کے ذریعے غزہ میں جنگ بندی کروائی جس کے بعد غزہ میں امدادی کاموں کا آغاز ہوا، جو ممالک غزہ پیس بورڈ میں شامل ہوئے ان کا شکر گزار ہوں۔ اب بہت سے ممالک غزہ امن بورڈ میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں، اس کی تعمیرِ نو کی جائے گی اور حماس غیرمسلح نہ ہوئی تواس کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل




