Advertisement
تجارت

ایک دن کی کمی کے بعد سونا مزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 802 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہوگئی،صرافہ ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 23rd 2026, 3:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایک دن کی کمی کے بعد سونا مزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کا فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 802 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہوگئی۔

علاوہ ازاں ایک تولہ چاندی 372 روپے اضافے سے پہلی بار 10 ہزار روپے سے تجاوزکرگئی ،ایک تولہ چاندی کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 10 ہزار 275 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 91 ڈالر مہنگاہوکر 4923 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پہنچ گیا،

 

Advertisement
Advertisement