ڈی سی لاہور نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچے اہلخانہ کے ساتھ مل کر بسنت منا سکتے ہیں، تاکہ روایتی جشن میں تحفظ اور نظم و ضبط برقرار رہے


لاہور:صوبائی حکومت نےلاہور میں 6 فروری کو بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل کااعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر حکومت پنجاب نے اس دن کو تعطیل کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔
ذرائع کے مطابق 6 فروری کو لاہور میں مقامی تعطیل بسنت کی وجہ سے دی جائے گی، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے 5 فروری کو چھٹی رکھنے کی تجویز دی تھی، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 6 فروری کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے جس کے بعد صوبائی حکومت نے جمعہ المبارک پر بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس طرح بسنت پرلاہوریئے لانگ ویک اینڈ انجوائے کرینگے، صوبائی دارالحکومت میں 4 چھٹیاں ہوں گی۔
دوسری جانب سے ڈی سی لاہور نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچے اہلخانہ کے ساتھ مل کر بسنت منا سکتے ہیں، تاکہ روایتی جشن میں تحفظ اور نظم و ضبط برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ محکمے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہری امن و امان کے ساتھ بسنت کی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے لاہور کو ریڈ، یلو اور گرین زون میں تقسیم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حساس اور گنجان آباد علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جہاں سخت ترین پابندیاں نافذ ہوں گی، جبکہ نسبتاً کم خطرناک علاقوں کو یلو اور محفوظ علاقوں کو گرین زون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 35 منٹ قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل






