Advertisement

آئی سی سی نےٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا

تین ہفتوں سے زائد اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی، بی سی بی سے بھی رابطے رکھے اور بی سی بی کے تحفظات کا ہر طرح سے جائزہ لیا گیا،آئی سی سی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر جنوری 24 2026، 7:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی نےٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا

دبئی :عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شامل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا، نئی ٹیم کو انگلینڈ، اٹلی، نیپال اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ تین ہفتوں سے زائد اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی،  بی سی بی سے بھی رابطے رکھے اور بی سی بی کے تحفظات کا ہر طرح سے جائزہ لیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق بی سی بی سے تمام معاملات پر بات کی گئی اور بی سی بی کو یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا تھا جب کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 7فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہو رہا ہے۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement