Advertisement

سپرایٹ :اسپنرز کا جادو چل گیا، انگلینڈ نے سری لنکا کو باآسانی51 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ کی جانب سے ویل جیک نے3،لیام ڈاؤسن ، جفرا آرچر،اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اووریٹن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 22nd 2026, 5:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپرایٹ :اسپنرز کا جادو چل گیا، انگلینڈ نے سری لنکا کو باآسانی51 رنز سے شکست دے دی

پالی کیلے: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 51 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 95 کے مجموعی اسکور پر ہی آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارگردی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور انگلش اسپنرز کے بچھائے گئے جال کا شکار ہو گئے۔سری لنکا کی جانب سے شنانکا 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کمینڈو مینڈس13 ،ویلالائگے 10اور تکشانہ10رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ویل جیک نے3،لیام ڈاؤسن ، جفرا آرچر،اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اووریٹن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پالی کیلے میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے، سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فل سالٹ کے علاوہ کسی انگلش بیٹر کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 21 رنز بنا کر دوسرے قابل ذکر کھلاڑی رہے۔جبکہ سری لنکا کی جانب سے دنِتھ ویلالاگے نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،مہیش تھیکشنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یارہے کہ گزشتہ روز سُپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا جو کہ بارش کے سبب شروع بھی نہیں ہو سکا تھا،بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

Advertisement
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 19 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 19 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 4 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 14 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 15 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement