پشین میں سیکیورٹہ فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی اسپانسرڈ 5 خارجی جہنم واصل
مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا،یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے،ترجمان


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نےصوبہ بلوچستا ن کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزنےتشکیلی گروہ کو مختلف ہتھیاروں سے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ مزید چار بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کےمکمل خاتمےکیلئےوفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 19 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 17 گھنٹے قبل
