سپر ایٹ:صاحبزادہ فرحان کی ذمہ دارنہ بیٹنگ، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 165رنز کا ہدف
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں پر 63 ،بابز اعظم25 جبکہ فخرزمان 25 رنز بناکر نمایاں رہے


کینڈی:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں صاحبزادہ فرحان کی ذمہ دارنہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کھیل کا آغاز مایوس کن ثابت ہوا، اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور صائم ایوب 7 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے دوسرے نمبر پر آنیوالے بلے باز کپتان سلمان علی آغا بھی مخص 5 رنز بناکر چلتے بنے۔
بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا تاہم 73 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 25 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 122 کے مجموعی سکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں پر 63 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، پانچویں نمبر پر فخرزمان 25 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے۔
جبکہ پاکستان کی چھٹی وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری جب عثمان خان 8 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر نئے آنیوالے بلے باز محمد نواز بغیر کھاتے کھولے چلتے بنے، شاہین آفریدی 2 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا مقابلہ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا، جبکہ انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔
.jpeg&w=3840&q=75)
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا
- ایک دن قبل

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
- ایک دن قبل

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- 2 دن قبل

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 16 گھنٹے قبل







