Advertisement

مجتبیٰ خامنہ ای پر بھروسہ نہیں،ایران مذاکرات سے پہلے کچھ بنیادی شرائط کو قبول کرنا ہوگا،ٹرمپ

امریکا اس جنگ کو اپنے طے کردہ وقت کے مطابق ختم کرے گا اور اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک دشمن کو مکمل اور فیصلہ کن شکست نہیں دی جاتی،وزیر دفاع

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 10th 2026, 7:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مجتبیٰ خامنہ ای پر بھروسہ نہیں،ایران مذاکرات سے پہلے کچھ بنیادی شرائط کو قبول کرنا ہوگا،ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھروسہ نہیں ہے، اگر ایران مذاکرات چاہتا ہے تو اسے پہلے کچھ بنیادی شرائط کو قبول کرنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت ممکن ہے، تاہم یہ مذاکرات مخصوص شرائط پر منحصر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران اس وقت مذاکرات کے لیے بے تاب دکھائی دیتا ہے، لیکن امریکا ایران کی قیادت پر مکمل اعتماد نہیں کر سکتا،اگر ایران مذاکرات چاہتا ہے تو اسے پہلے کچھ بنیادی شرائط کو قبول کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای پر بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے موجودہ حالات میں سکون سے رہنا آسان نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران کے خلاف جاری جنگ سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ جنگ کے دوسرے ہفتے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ایران کی قیادت دباؤ کا شکار ہے اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ ہی 2003 کا امریکہ ہے اور نہ اوبامہ یا جوبائیڈن کا دور ہے بلکہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دور ہے،پیٹ ہیگستھ نے روس کو بھی خبردار کیا کہ وہ اس تنازع میں مداخلت سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس جنگ کو اپنے طے کردہ وقت کے مطابق ختم کرے گا اور اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک دشمن کو مکمل اور فیصلہ کن شکست نہیں دی جاتی۔

Advertisement
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 16 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 18 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 21 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 21 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 18 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement