مشرق وسطیٰ میں فضائی حملوں کا تبادلہ جاری، ایران کی حکومت مخالف مظاہروں کیخلاف سخت وارننگ جاری
منگل کو خطے میں اب تک کی شدید ترین بمباری کے بعد جنگ اپنے بارہویں روز میں داخل ہو گئی ہے

رائٹرز: امریکہ اور اسرائیل نے بدھ کے روز مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، جبکہ تہران حکومت نے خبردار کیا کہ اس کی سکیورٹی فورسز حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
منگل کو خطے میں اب تک کی شدید ترین بمباری کے بعد جنگ اپنے بارہویں روز میں داخل ہو گئی ہے اور فریقین نے اسرائیل، لبنان اور خلیجی علاقوں میں ایک دوسرے کے اہداف پر نئے حملے کیے۔ اس تنازع کے باعث آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی توانائی کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے اور دنیا بھر میں فوسل فیول کی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ رکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد عالمی توانائی کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی جبکہ اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔ اس دوران انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے تیل کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے ذخائر جاری کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی اور اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے تو خلیج سے تیل کی ترسیل روک دی جائے گی۔ بدھ کو آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز نامعلوم ہتھیار کی زد میں آ کر آگ کی نذر ہو گیا جس کے بعد عملے کو جہاز چھوڑنا پڑا۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک کنٹینر جہاز کو بھی نامعلوم ہتھیار سے نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔
اسی دوران ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے جس کے باعث لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانا پڑا۔ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے کئی میزائل فضا میں تباہ کر دیے۔ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے خطے کے ممالک اور مسلمان ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ امریکی اور اسرائیلی ٹھکانوں کی نشاندہی کریں تاکہ ایرانی حملوں کی درستگی بڑھائی جا سکے۔
ادھر ایران کے اندر بڑے اجتماعات میں نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت کی گئی جبکہ جنگ کے آغاز میں مارے جانے والے فوجی کمانڈروں کی آخری رسومات بھی تہران میں ادا کی گئیں۔ ایرانی پولیس چیف احمد رضا رادان نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کے کہنے پر سڑکوں پر آنے والوں کو مظاہرین نہیں بلکہ دشمن سمجھا جائے گا۔ ایران کے مطابق 28 فروری سے جاری حملوں میں 1300 سے زائد شہری جاں بحق اور ہزاروں گھر و عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ اسرائیل میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سات امریکی فوجی بھی اس تنازع میں مارے جا چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 12 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 11 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 6 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 12 hours ago


