Advertisement

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

شہید اہلکاروں کی یاد ہمیشہ ایرانی عوام کے دلوں میں رہے گی، اور ان کے قربانیوں سے ایرانی فوج کی بنیادیں مضبوط ہوں گی،بیان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 17th 2026, 5:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

تہران :ایران کے سرکاری میڈیا پر ’بغیر وقت اور تاریخ‘ کے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا پر ظاہر ہونے والا ان کا  مبینہ بیان نشر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسرائیل کے حکام نے آج علی لاریجانی کو فضائی حملے میں مارنے کا دعویٰ کیاتھاتاہم ایران کی جانب سے اس دعوے کی تردید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ایرانی میڈیا جلد ہی ان کا لکھا ہو ا پیغام نشر کر ے گا۔

جس کے بعد اب علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پیغام علی لاریجانی کے ٹیلی گرام اور ایکس پر سامنے آیا ہے۔

علی لارینجانی کے ٹیلیگرام اور ایکس اکاؤنٹس پر شائع ہونے والے اس پیغام میں وقت اور تاریخ درج نہیں، تاہم ایران کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ آج کا ہے۔

جاری کر دہ پیغام میں ایران کی بحریہ کے  بحر ہند میں امریکی حملے میں مرنے والے 84 اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یہ نوٹ ایرانی ریاستی میڈیا نے بھی شیئر کیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ شہید اہلکاروں کی یاد ہمیشہ ایرانی عوام کے دلوں میں رہے گی، اور ان کے قربانیوں سے ایرانی فوج کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔

نوٹ میں دعا بھی کی گئی کہ خدا ان شہداء کو اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا پر امریکہ کے تارپیڈو حملے میں مرنے والوں کی تدفین کی تقریب آج منعقد کی جا رہی ہے۔

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ہوا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران میں چار مارچ کو امریکی آبدوز کے ٹارپیڈو حملے میں مرنے والے 84 ملاحوں کو سرکاری تقریب منعقد کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا،یہ ملاح اُن 130 افراد میں شامل تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا پر سوار تھے۔

خیال رہے کہ ایرانی بحری جہازآئی آر آئی ایس دینا  بھارت کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق مکمل کر کے  بھارت سے ایران  واپس آ رہا تھا جب اس پر  بحر ہند میں امریکی آبدوز نے تارپیڈو سے حملہ کیاتھا۔ 

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 20 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 20 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 21 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
Advertisement