خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری
کیڈٹس کا بلند حوصلہ دیکھ کر پاک فوج پر یقین مزید بڑھ گیا کہ کوئی پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،طلباء


راولپنڈی :خیبر پختونخواہ کی مختلف جامعات کے طلباء کیلئے آئی ایس پی آر کا ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ونٹر انٹرن شپ کے تحت خیبر پختونخواہ کی مختلف جامعات کے طلباء نے پاکستان ملٹری اکیڈمی(پی ایم اے) کاکول کا دورہ کیا۔
انٹرن شپ کے دوران طلبا کو پی ایم اے میں جاری پیشہ ورانہ عسکری تربیت، نظم و ضبط اور قیادت سازی کے عمل پر جامع بریفنگ دی گئی۔ طلبا کو پاک فوج کے کردار، تاریخ اور قومی دفاع میں ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔
شرکاء نے کیڈٹس کی اعلیٰ تربیت، نظم و ضبط اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ کیڈٹس کا بلند حوصلہ دیکھ کر پاک فوج پر یقین مزید بڑھ گیا کہ کوئی پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا سخت نظم و ضبط اور مشکل حالات میں تربیت طلبہ میں حوصلہ اور عزم پیدا کرتی ہے۔
شرکاء نے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 21 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل




