اگردشمن کوئی زمینی آپریشن کی کوشش کرے تو دشمن کے کسی بھی فوجی کو زندہ نہیں بچنا چاہیے،ایرانی آرمی چیف
کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے،جنرل امیر حاتمی


تہران:ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنی افواج کو مسلسل ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے ایک اعلیٰ سطحی عسکری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو ہدایت دی کہ دشمن کی نقل و حرکت پر انتہائی باریکی سے نظر رکھی جائے اور ہر لمحے کی صورتحال سے آگاہ رہا جائے۔
انہوں نے فوجی کمانڈرز کو ہدایت کی کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔
اجلاس میں انہوں نے یرانی آرمی چیف نے کہا کہ اگر کوئی حریف زمینی آپریشن کی کوشش کرے تو دشمن کے کسی بھی فوجی کو زندہ نہیں بچنا چاہیے،ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے حملے کیلئے تیار رہیں۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کا جدید ہرمز 900 ڈرون مار گرایا ہے، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے یہ ڈرون شیراز کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا۔
ماہرین کے مطابق یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا چاہتا ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 20 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 16 گھنٹے قبل









