معاشی بچت، جنگ بندی کی کوششیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
وفاق ہو یا صوبے، ایسے منصوبے جو رُک سکتے ہیں انہیں روکا جائے تاکہ بچت کر کے عام آدمی کو سہولت فراہم کی جا سکے،وزیر اعظم


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بچت، جنگ بندی کی کوششیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا اس وقت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں توانائی کے ممکنہ بحران پر غور کیا گیا، حکومت کے کفایت شعاری اقدامات اور توانائی کی بچت سے متعلق مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم معاملات زیر غور آئے، وفاقی حکومت نے صوبوں سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں حصہ ڈالنے کا مطالبہ کیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مکمل بوجھ صارفین پر منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کا دوسرا مہینہ شروع ہو گیا ہے، شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ رکوانے کے لیے کوشش کر رہا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز سے دو تیل بردار جہازوں کی آمد میں نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشیں شامل ہیں۔
دوران اجلاس شہباز شریف نےمزید کہا کہ دوسرے ممالک کی طرح پاکستان بھی حالیہ جنگ سے متاثرہو رہا ہے، جنگ کے آغاز سے قبل ہماری ٹیم نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات اور مشاورت کی، 60 فیصد گاڑیوں کو روک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، خطے میں ضرور امن قائم ہوگا، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، پاکستانی پرچم برادر 20 بحری جہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کا انتظام کیا ہے، اجتماعی اور بھر پور کاوشوں سے چیلنجز کو جانچا گیا اور بروقت اقدامات اٹھائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری مہم میں صدر مملکت آصف زرداری، بلاول بھٹو، وزرائے اعلیٰ اور پارلیمنٹیرینز کے کردار کو سراہتے ہیں، کابینہ ارکان نے دو ماہ کی تنخواہیں رضا کارانہ طور پر سرنڈر کیں، پارلیمنٹیرینز نے تیل کی بچت کو یقینی بنایا، گزشتہ تین ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں سو ارب روپے کا کٹ لگایا ہے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وفاق ہو یا صوبے، ایسے منصوبے جو رُک سکتے ہیں انہیں روکا جائے تاکہ بچت کر کے عام آدمی کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا، اسی لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، مشکل صورتحال میں غریب کو تحفظ دینا اور اشرافیہ کو قربانی کا مظاہرہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنڈز بچا کر غریب لوگوں کو تحفظ دینے پر خرچ کئے جائیں، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام یقینی ہوگا، ہماری توجہ کمزور اور مفلوک الحال طبقات کو تحفظ دیے پر مرکوز ہے، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ چین پر بریفنگ دی، ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے متعلق آگاہ کیا۔
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 19 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 4 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 12 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 18 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 17 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل


