Advertisement
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات  میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ 

لاہور سے مختلف روٹس پر کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 3rd 2026, 3:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرولیم مصنوعات  میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ 

ویب ڈیسک:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ ساز اضافے کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ازخود کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے مختلف روٹس پر کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ٹرانسپورٹرز کے مطابق کرایوں میں ایک ہزار سے 2500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

 نئے کرایوں کے تحت لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 3000 سے بڑھا کر 4000 روپےاور پشاور کا کرایہ 3500 سے بڑھا کر 4600 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا کا کرایہ 1550 سے بڑھا کر 2550 روپے، فیصل آباد کا 1350 سے 2350 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح طویل روٹس پر بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں کراچی کا کرایہ 8600 سے بڑھا کر 12000 روپے اور حیدر آباد کا 9200 سے بڑھا کر 13000 روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں رحیم یار خان کا کرایہ 4250 سے بڑھا کر 5300 روپے، مری کا 3300 سے بڑھا کر 4500 روپے اور ملتان کا کرایہ 2800 سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اگر کرایوں میں اضافہ نہ کیا جائے تو وہ گاڑیاں بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق کرایوں میں اضافے سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ڈیزل کی قیمتوں کے تناسب سے نئی کرایہ نامہ فہرست جاری کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ نئی کرایہ لسٹیں مرتب کی جا رہی ہیں تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹرز دونوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

Advertisement
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 13 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 7 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
Advertisement