Advertisement

عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی،ٹرمپ کا ایران کےپُلوں اور بجلی گھر وں کو تباہ کرنے کی دھمکی

ایران واشنگٹن کی شرائط تسلیم نہیں کرتا تو جنگ میں شدت آ سکتی ہے اور اس کے توانائی اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 3rd 2026, 3:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی،ٹرمپ کا ایران کےپُلوں اور بجلی گھر وں کو تباہ کرنے کی دھمکی

واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دفعہ پھر عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے سویلین انفراسٹرکچر خاص کر سڑکوں کے پُلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے ابھی تک ایران میں باقی ماندہ چیزوں کو تباہ کرنا شروع بھی نہیں کیا۔ اگلا ہدف پل ہوں گے اور پھر بجلی گھر،انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی نئی قیادت جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے اور یہ کام فوراً کرنا ہوگا۔

جبکہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے بدھ کو اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اگر ایران واشنگٹن کی شرائط تسلیم نہیں کرتا تو جنگ میں شدت آ سکتی ہے اور اس کے توانائی اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

قوم سے خطاب میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر زبردست حملے کیے جائیں گے اور ملک کو پتھر کے دور میں واپس بھیج دیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ عالمی قانونی ماہرین نے جمعرات کو ایک خط پر دستخط کیے، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران پر امریکی حملے ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 1949 کے جنیوا کنونشنز میں جنگ کے دوران شہری ضروریات کے حامل مقامات پر حملے کی ممانعت کی گئی ہے۔ کنونشنز اور اضافی پروٹوکولز میں واضح کیا گیا ہے کہ فوجی تنازع میں شامل فریقین کو شہری اشیاء اور عسکری مقاصد میں فرق کرنا ضروری ہے اور شہری مقامات پر حملے ممنوع ہیں

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement