خلیجی ممالک اپنی سرزمین، وسائل اور پالیسیوں پر مکمل اختیار رکھتے ہیں۔ کسی بھی بیرونی مداخلت یا دباؤ کو عالمی قوانین کے خلاف سمجھا جائے گا،اقوام متحدہ


نیویارک:ایران جنگ کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جانب سے خلیجی ممالک کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ اعلان ایک اہم سفارتی پیغام سمجھا جارہا ہے خاص طور پر موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں۔
یہ اعلان بنیادی طور پر اس بات پر زور دیتا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین، وسائل اور پالیسیوں پر مکمل اختیار رکھتے ہیں۔ کسی بھی بیرونی مداخلت یا دباؤ کو عالمی قوانین کے خلاف سمجھا جائے گا۔
مزید برآں اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ علاقائی تنازعات کو طاقت کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،ان خلیجی ممالک میں سعوی عرب، امارات، قطر، کویت، عمان اور بحرین شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کا یہ اعلان واضح کرتا ہے کہ عالمی برادری خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو اہم سمجھتی ہے اور خطے میں کسی بڑے تصادم سے بچنے کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دینے پر زور دیتی ہے۔
خیال رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خصوصاً ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے تناظر میں توانائی کی عالمی سپلائی کا ان ممالک پر انحصار ہے۔ آبنائے ہرمز جیسے حساس بحری راستوں کی سیکیورٹی بھی زیر غور ہے۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 7 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل








