یہ تبدیلی ٹرمپ کے وژن کے مطابق فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کی گئی ہے، وزیر دفاع ایسے افسران کو سامنے لانا چاہتے ہیں جو صدر کی پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد کر سکیں،پینٹاگون


واشنگٹن ڈی سی: ایران جنگ کے اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہی امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف جاری جنگ اور کشیدگی کے دوران امریکا میں اہم عسکری تبدیلی سامنے آئی،جہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے غیر متوقع طور پر امریکی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگی حالات کے دوران کسی جنرل کو عہدے سے ہٹانا امریکی تاریخ میں تقریباً بے مثال عمل ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ جنرل رینڈی جارج "فوری طور پر” اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں، حالانکہ ان کی مدتِ ملازمت میں ایک سال سے زائد کا عرصہ باقی تھا۔
رپورٹس کے مطابق ترجمان پینٹاگون شان پارنیل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی صدر ٹرمپ کے وژن کے مطابق فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کی گئی ہے، وزیر دفاع ایسے افسران کو سامنے لانا چاہتے ہیں جو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد کر سکیں۔
وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے صرف آرمی چیف ہی نہیں بلکہ دو دیگر اہم جرنیلوں کو بھی فارغ کر دیا ہے جن میں آرمی ٹرانسفارمیشن اینڈ ٹریننگ کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ ہوڈن اور سربراہ آرمی چیپلن کور میجر جنرل ولیم گرین شامل ہیں۔
دوسری جانب اگرچہ پینٹاگون نے برطرفی کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی، تاہم یہ تبدیلی ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکی فوج کی ایلیٹ 82nd ایئر بورن ڈویژن” کے ہزاروں فوجی ایران میں ممکنہ زمینی کارروائیوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ پہنچ رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جنرل رینڈی جارج کی جگہ ان کے نائب اور وزیر دفاع کے سابق ملٹری ایڈ جنرل کرسٹوفر لانیو کو قائم مقام آرمی چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ محکمہ دفاع کو صدر ٹرمپ کے وژن کے مطابق تیزی سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 8 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 8 hours ago








