جو بھی امریکی پائلٹ کو پکڑ کرلائے گا اور اتھارٹیز کے حوالے کریں گا اسے بھاری انعامی رقم سے نوازا جائے گا، ایرانی میڈیا کا اعلان


تہران:ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہےجس کے پائلٹ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ وسطی ایران میں امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے، امریکی طیارہ ایف 35 کے پائلٹ کے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات نہیں۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں زوداردھماکے کے سبب ممکنہ طورپرپائلٹ کے ایجیکٹ کرنے کا امکان نہیں ہے تاہم امریکی سینٹ کام نے ایرانی دعوے پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔
جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکام نے جہاز گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی افواج نے گمشدہ پائلٹ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا، جب ایرانی فورسز بھی پائلٹ کی تلاش کے لیے متحرک ہو گئی ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے امریکی لڑاکا طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے جب کہ جہاز کے عملے کے زندہ بچ جانے سے متعلق لاعلمی ظاہر کی ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ ملکی بحریہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ قیشم جزیرے کے قریب ایک دشمن لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں طیارے کو نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایرانی نیوی مزید دعویٰ کیا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے “ابراہم لنکن” کو بھی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔
علاوہ ازاں ایرانی سرکاری میڈیا پرایک اعلان کیا گیا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ جو بھی امریکی پائلٹ کو پکڑ کرلائے گا اور اتھارٹیز کے حوالے کریں گا اسے بھاری انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی افواج نے پائلٹ کے زندہ ہونے کے امکان کے پیشِ نظر اس کی تلاش اور ایران کی سرحدوں سے باہر نکالنے کی کوشش کی ۔ اس آپریشن میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور سی 130 طیارے کے ذریعے پائلٹ کی تلاش کی کوشش کی گئی جو بے نتیجہ رہی۔
واضح رہے کہ ااگر اس واقعے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ حالیہ جنگ میں ایرانی فوج کا شکار بننے والا دوسرا ایف 35 طیارہ ہوگا۔ اس سے قبل امریکی میڈیا نے ایک ایف 35 کے خلیجی ملک میں واقع امریکی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی تھی جب کہ ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شدید نقصان کے باعث یہ طیارہ جلد آپریشنل نہیں ہو سکے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے دعوے کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک دو ایف 35، ایک ایف 18، دو ایف 16 اور چار ایف 15 طیارے مار گرائے جا چکے ہیں دوسری جانب امریکی فوج نے صرف تین ایف 15 اور ایک کے سی 135 ٹینکر طیارے کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل








