Advertisement
پاکستان

قائدِ عوا م کی برسی پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بھٹو شہید کی قومی و آئینی خدمات کو خراج ِ تحسین

ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت میں عوامی طرز حکمرانی کے فروغ اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے قابل قدر کاوشیں کیں،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 4th 2026, 2:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قائدِ عوا م کی برسی پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بھٹو شہید کی قومی و آئینی خدمات کو خراج ِ تحسین

اسلام آباد: قائد عوام اور ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے ان کی قومی، سیاسی اور آئینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی ایک نمایاں شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو 1973 کا متفقہ آئین دیا، یہ آئین آج بھی ملک کی جمہوری بنیادوں کا ضامن ہے۔

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے ایسی پالیسیوں اور اداروں کی بنیاد رکھی جنہوں نے آنے والے برسوں میں پاکستان کی اسٹریٹجک سمت اور قومی سوچ کو تشکیل دیا۔صدر نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جرات اور قربانی کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور وزیراعظم ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع کے لیے خلوص نیت سے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئین پاکستان 1973 کی تیاری اور منظوری میں ذوالفقار علی بھٹو نے تعمیری کردار ادا کیا، جبکہ یہ آئین ملک میں پارلیمانی نظام کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت میں عوامی طرز حکمرانی کے فروغ اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے قابل قدر کاوشیں کیں، جبکہ بطور وزیراعظم عالمی سطح پر بھی پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 days ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • a day ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 5 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 5 hours ago
Advertisement