Advertisement

ایران کی جوابی کارروائیاں جاری: تل ابیب سمیت دیگرامریکی اڈوں پر میزائل حملے، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ

پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو جنوبی ایران میں خلیجی فارس میں آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایاہے تاہم پائلٹ بچ نکلا، مغربی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 4th 2026, 2:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کی جوابی کارروائیاں جاری: تل ابیب سمیت دیگرامریکی اڈوں پر میزائل حملے، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ

تہران: امریکی و صہیونی جارحیت کے جواب میں ایران کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، ایران نے حالیہ میزائل حملوں میںاسرائیل سمیت خطے میں موجود دیگر امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹرز تباہ ہو گیا جب دیگر امریکی بیسز کو شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 93ویں لہر میں شمالی اور وسطی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جنگی امدادی مراکز پر حملے کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ترجمان نےمزید بتایا کہ مغربی گلیلی، حیفہ، کفرکنہ اور کرائیوٹ پر گائیڈڈ میزائل داغے گئے، ایرانی فورسز نے گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے اہداف کو درستگی سے نشانہ بنایا، یہ حملے بحریہ کے شہید ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی یاد میں کیے گئے۔

پاسدران انقلاب نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے سے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے،جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بلند و بالا عمارت کے قریب دھماکے کی آواز اور آگ کا بڑا گولہ فضا میں اٹھتا دکھائی دیا۔

ایرا نی میزائل حملوں کے دوران شہریوں نے اسرائیلی وزیر کے گھر میں قائم شیلٹر میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن وزیر نے دروازہ ہی نہیں کھولا۔
دوسری جانب صہیو نی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے تل ابیب اور حیفہ سمیت مختلف شہروں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جبکہ اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل روکنے میں بری طرح نا کام رہا۔

جبکہ گزشتہ روز سپاہ پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی فوج نے امریکا کا ایف 35 طیارہ وسطی ایران میں مار گرایا ہے، امریکا کے ایک تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو جنوبی ایران میں خلیجی فارس میں آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایاہے تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق پائلٹ بچ نکلا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکا کے ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا جسے ریسکیو کرنے کیلئے آئے 2 ہیلی کاپٹرز پر فائرنگ کی گئی، یہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کو ریسکیو کر کے لے جا رہے تھے، فائرنگ سے ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا۔

دوسری جانب مغربی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر لینڈ کر گئے مگر ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہےکہ ایک ہیلی کاپٹر نشانہ بنائے جانے سے آگ لگ گئی اور وہ نیچے جاگرا۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
Advertisement