آئی ایم ایف نے830ارب کی سبسڈی منظور کرتے ہوئے اگلے سال بجلی مہنگی کرنے کی شرط رکھ دی
اس سبسڈی میں سے تقریباً 300 ارب روپے بجلی چوری اور بلوں کی کم وصولی کے نقصانات پورے کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں،ذرائع


اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کو آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بجلی کے شعبے کے لیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اس کے ساتھ جنوری 2027 میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نئی شرط بھی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جنوری 2027 میں بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ توانائی کے شعبے میں مالی خسارے کو کم کیا جا سکے۔
آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ آئندہ سال جنوری میں سالانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخ بڑھائے جائیں گے، جن میں عالمی توانائی مارکیٹ، خصوصاً مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دینے کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد حکومت ان مصنوعات پر سبسڈی کے اثرات کو دیگر مالی اقدامات کے ذریعے ایڈجسٹ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اس سبسڈی میں سے تقریباً 300 ارب روپے بجلی چوری اور بلوں کی کم وصولی کے نقصانات پورے کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بروقت ردوبدل کے ذریعے لاگت کی مکمل وصولی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ مختلف صارفین پر اس کا بوجھ متوازن انداز میں تقسیم کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 830 ارب روپے کی منظوری حکومت کی طلب سے تقریباً 16 فیصد کم ہے۔ اس رقم میں ٹیرف ڈیفرنس، سابق فاٹا کے واجبات، زرعی ٹیوب ویلز کے اخراجات اور سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی شامل ہے۔
اصلاحاتی پیکج کے تحت بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ، سبسڈی میں کمی ہو گی، پاور سیکٹر میں نجکاری اور گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل







