Advertisement
پاکستان

سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط : پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت

پی این ایس خیبر اور مستقبل میں آنے والی ہنگور کلاس آبدوزیں ملکی بحری دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی، نیول چیف

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 4th 2026, 5:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط : پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت

راولپنڈی: مادرِ وطن کی سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس دوسرے ملجم کلاس پی این ایس خیبر کا اضافہ ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی پروقار تقریب ہوئی جس میں امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے شرکت کی۔

اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جدید پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز دشمن کے اہم انفراسٹرکچر اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین پلیٹ فارمز اور منفرد ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف نے کہا کہ پاکستان دنیا کی اہم توانائی کے بحری راستوں پر واقع ہے، جہاں بحری سکیورٹی اولین ترجیح ہے، قومی مفادات کے تحفظ اور بحری تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے طاقتور بحری قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معرکۂ حق میں پاک بحریہ بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت کو غرق کرنے کیلئے بالکل تیار تھی، پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی این ایس خیبر اور مستقبل میں آنے والی ہنگور کلاس آبدوزیں ملکی بحری دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی، نیول چیف نے سمندری حدود کے دفاع اور خود مختار سمندروں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 6 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 7 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
Advertisement