پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے
ایسٹر امید، محبت، قربانی اور نئے آغاز کی علامت ہے اور یہ دن رواداری، برداشت اور امن کا درس دیتا ہے،محسن نقوی


ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے جبکہ گرجا گھروں میں عبادات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ملک و قوم کے استحکام، امن اور بھائی چارے کیلئے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار محبت، امید اور روحانی تجدید کا پیغام دیتا ہے، اور مسیحی برادری ملک کے امن و خوشحالی کیلئے دعائیں کرے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر امید، محبت، قربانی اور نئے آغاز کی علامت ہے اور یہ دن رواداری، برداشت اور امن کا درس دیتا ہے۔
علاوہ ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں مذہبی ہم آہنگی، محبت اور اتحاد کے فروغ پر زور دیا جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 15 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 15 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 15 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 14 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 11 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 13 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago




