Advertisement
پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

پاکستان میں مساوات، آزادی اور تحفظ جیسے اصول عملی طور پر موجود ہیں اور آئین ان اقدار کی عکاسی کرتا ہے،صدر مملکت

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 5th 2026, 1:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تہوار کو امید، ہمدردی اور خیر کی شر پر فتح کی علامت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں مساوات، آزادی اور تحفظ جیسے اصول عملی طور پر موجود ہیں اور آئین ان اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور اقلیتوں کے جان و مال اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ برداشت، احترام اور ذمہ داری سے مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے، جبکہ قومی تاریخ میں مسیحی شخصیات کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر محبت، قربانی، درگزر اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

جاری کر دہ بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع قومی اتحاد اور فلاحی ریاست کی بنیاد ہیں، اور پوری قوم کو متحد ہو کر ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 14 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 14 hours ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 16 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 12 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 16 hours ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 16 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
Advertisement