وزیر داخلہ محسن نقوی کی رائیونڈ عالمی تبلیغی مرکز آمد، بھارت اور بنگلہ دیش سےآئے اکابرین سے ملاقات
سالانہ اجتماع کے انعقاد میں بھی وزارت داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی ،نقوی


لاہور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رائیونڈ میں عالمی تبلیغی مرکز میں بھارت اور بنگلہ دیش سے آئے اکابرین سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے تبلیغی جماعت کے اکابرین کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی اکابرین نے ویزوں کے اجراء میں بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارت داخلہ کے بے پایاں تعاون کے باعث اس بار ویزوں کا کوئی ایشو نہیں ہوا، ہم سب کو آپ کی وجہ سے بہت زیادہ سہولت ملی، اللہ تعالٰیٰ آپ کو انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق دے۔
دوران ملاقات بنگلہ دیش کے اکابرین نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بنگلہ دیش میں عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سالانہ اجتماع کے انعقاد میں بھی وزارت داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی اوررواں سال بھی ائیر پورٹس پر اسپیشل کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام کی تبلیغ کیلئے سہولت اور آسانی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور ثواب کا کام ہے،دین اسلام کی تبلیغ میں تبلیغی جماعت کے اکابرین کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد شر و باطل کے خاتمے اور حق و سچ کی سر بلندی کے لئے دعا کرائی گئی، پاکستان کی سلامتی و ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی، ملاقات کرنے والوں میں مولانا امجد فاروق، مولانا عامر، انوار غنی، امتیاز غنی، مولانا مدثر شاہین اور دیگر اکابرین شامل تھے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 19 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 15 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 19 گھنٹے قبل




