خیبرپختونخوا: حالیہ بارشوں سے45 افراد جاںبحق اور 442 گھروںکو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے
بارش کے دوران بند ہونے والے تمام فیڈرزبحال کردیئے گئے، مجموعی طور پر پیسکو کے 235 فیڈرز پر فالٹ آیا تھا،پیسکو حکام


پشاور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے حکام کاکہنا ہے کہ بارشوں سے مختلف حادثات میں اب تک 45 افراد جاں بحق اور 105افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 442 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں سے 382 گھروں کو جزوی اور 60گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں کا نیاسلسلہ 6 سے 9 اپریل تک جاری رہنےکا امکان ہے۔
دوسری جانب پیسکو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارش کے دوران بند ہونے والے تمام فیڈرزبحال کردیئے گئے، مجموعی طور پر پیسکو کے 235 فیڈرز پر فالٹ آیا تھا۔
پیسکو حکام نے کا کہنا ہے جن فیڈرز پر ممکن تھا ان فیڈرز کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 21 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 17 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 21 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 19 گھنٹے قبل





