آپریشن غضب للحق کے دوران 796 شدت پسند ہلاک جبکہ 1043 سے زائد زخمی ہوئے، عطاء تارڑ
افغانستان بھر میں دہشت گردوں اور ان کے معاون ڈھانچوں کے 81 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،عطاء تارڑ


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں آپریشن غضب للحق کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 5 اپریل 2026 کو شام 5 بجے تک فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 796 شدت پسند ہلاک جبکہ 1043 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 286 چوکیاں تباہ اور 44 پر قبضہ کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرونز بھی تباہ کیے گئے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عطاء تارڑ کے مطابق افغانستان بھر میں دہشت گردوں اور ان کے معاون ڈھانچوں کے 81 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں انہوں نے مزید بتایا کہ 2 اور 3 اپریل کی درمیانی شب غلام خان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے سرحدی چوکی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، اور 37 تک دہشت گرد ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 20 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 18 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 20 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago




