Advertisement

ایران نے پاکستان کےمجوزہ ’’اسلام آباداکارڈ‘‘ پر اپنے ردعمل سے آگاہ کردیا

عارضی جنگ بندی جیسے اقدامات وقتی ہوتے ہیں جس کے دوران فریق خود کو جنگ کے لیے دوبارہ متحرک اور منظم کرلیتا ہےجس سے کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے،ایران

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 6th 2026, 9:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران نے پاکستان کےمجوزہ ’’اسلام آباداکارڈ‘‘ پر اپنے ردعمل سے آگاہ کردیا

تہران:مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کو دیے گئے مجوزہ ’’اسلام آباد اکارڈ‘‘ پر تہران نے اسلام آباد کو اپنے ردعمل سے آگاہ کر دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران نے واضح کیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر وہ کسی بھی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کرسکتے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نےپیش کردہ مجوزہ منصوبے کے جواب میںسخت مؤقف اختیار کیا ہے کہ عارضی جنگ بندی جیسے اقدامات وقتی ہوتے ہیں جس کے دوران فریق خود کو جنگ کے لیے دوبارہ متحرک اور منظم کرلیتا ہے جس سے کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ محض عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تیار نہیں ہے،کیونکہ واشنگٹن مستقل جنگ بندی کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آتا، اسی لیے ایران عارضی نوعیت کے کسی معاہدے کے بدلے اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے پر آمادہ نہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران نے اس مجوزہ منصوبے کے جواب میں دس نکات شامل ہیں جن میں خطے میں جاری تمام تنازعات کے خاتمے، آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ کے لیے باقاعدہ طریقہ کار، اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو جیسے مطالبات شامل ہیں۔

ایران کی جانب سے دیے گئےجواب میں مزیدکہا گیا ہے کہ ایران صرف اسی صورت کسی معاہدے پر آمادہ ہوگا جب جنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے اور مستقبل میں دوبارہ جنگ کا راستہ مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے اس ردعمل پر باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا البتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب سے کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 20 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 17 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
Advertisement