Advertisement
پاکستان

اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم،پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف

جرمنی ،ملائیشیا،آسٹریلیا ،عمان ،یوکرین ،جاپان ،انڈونیشیا نے اپنے پیغامات میں پاکستان کی سفارت کاری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے عالمی تباہی ٹل گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 8th 2026, 3:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم،پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ۔عالمی برادری نے اپنے پیغامات میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین پر مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے کام کرنے پر زور دیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے بتایا کہ سکریٹری جنرل گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ تنازع کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد کریں تاکہ خطے میں ایک جامع اور پائے دار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

اسی طرح جرمنی ،ملائیشیا، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ،عمان ،یوکرین ،جاپان ،انڈونیشیا نے اپنے پیغامات میں پاکستان کی سفارت کاری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے عالمی تباہی ٹل گئی ۔

عالمی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔ عالمی رہنماؤں کی جانب سے شکریہ کے پیغامات میں کہا گیا کہ پاکستان نے خاموش مگر مؤثر سفارتی کردار ادا کیا ۔

جاپان اور مصر نے جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے خلیجی ریاستوں کی سلامتی پر بھی زوردیا۔قازقستان کے صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کو خراج تحسین پیش کیا ۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایکس پیغام میں پاکستان کے اہم سفارتی کردار پر 'تھینک یو پاکستان' لکھا۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • an hour ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 7 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 7 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 6 hours ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
Advertisement