Advertisement
پاکستان

کامیاب سیز فائر:پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے،خواجہ آصف

جنگ بندی میں کامیابی کے بعد پاکستان سیاسی طور پر بھی ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اب استحکام ہوگا اور ہم معیشت پر بھی توجہ مرکوز کرسکیں گے،خواجہ آصف

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 8th 2026, 6:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کامیاب سیز فائر:پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد: ایران اور امریکہ کے مابین کئی ہفتوں سے جاری جنگ بندی کے خاتمے میں مذاکرات پر رضا مندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں اور خطے میں پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی پر کہا ہےکہ پاکستان دنیا کی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے، مودی فارغ  ہوگیا، اس کے پلےکچھ نہیں رہا، بھارتی میڈیا اب  تڑپتا  رہےگا۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر دفاع ؒکا کہناتھا کہ سب کو بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت دی،پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور  پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے، عرب بھائیوں،عالمی طاقت امریکا سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔

گفتگو میں انہوںنےمزید کہا کہ کل شام تک جنگ کےگہرے بادل چھائے  ہوئے تھے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم  شہبازشریف کی جنگ بندی کے حوالے سےکوششیں رنگ لے آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی میں کامیابی کے بعد پاکستان سیاسی طور پر بھی ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، اب استحکام بھی ہوگا  اور  ہم معیشت  پر بھی توجہ مرکوز کرسکیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں، ثابت ہوتا ہے طاقت کے مراکز مل کرکام کریں تو پاکستان عالمی سطح پرکتنی کامیابیاں حاصل کرسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال کے اندرپاکستان پر اللہ نے بے پناہ فضل و کرم کیا اور ہم نے دشمن کو پانچ گنا زیادہ نقصان پہنچایا جبکہ ایک بڑی جنگ کو روکنے میں بھی کامیاب رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اللہ کی مہربانی سے توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ داخلی صورتحال، معیشت اور امن میں کامیابی لازمی ہے،افغانستان کو پاکستان کی چالیس سال کی میزبانی کا حیا کرنا چاہیے،ہم نے امن مذاکرات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 13 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 8 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 13 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 14 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 4 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
Advertisement