Advertisement
علاقائی

راولا کوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، بھارتی ایجنسی ’را‘ کیلئے کام کرنے والا خفیہ ایجنٹ گرفتار

آزاد کشمیر کی سرزمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا اور سکیورٹی ادارے خطے کے امن و استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے،آئی جی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 16th 2026, 2:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
راولا کوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، بھارتی ایجنسی ’را‘ کیلئے کام کرنے والا خفیہ ایجنٹ گرفتار

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا،ایجنٹ حساس تنصیبات کی ریکی کرنے سمیت ان کی ویڈیوز اور لوکیشنز دشمن تک پہنچاتا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل(آئی جی )آزاد کشمیر نے جمعرات کو مظفرآباد میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عرفان نامی یہ شخص دشمن ملک کی ایجنسی کے لیے جاسوسی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا اور اسے پولیس کی مستعدی کے باعث بروقت قابو کر لیا گیا ہے،اس کارروائی کے ذریعے آزاد کشمیر پولیس نے دشمن کے ایک پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوران پریس کانفرنس آئی جی پولیس لیاقت علی ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم عرفان سوشل میڈیا کے ذریعے دشمن کے ساتھ رابطے میں تھا اور حساس تنصیبات کی ریکی کرنے سمیت ان کی ویڈیوز اور لوکیشنز دشمن تک پہنچاتا رہا تھا۔

آئی جی لیاقت ملک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نہ صرف معلومات فراہم کرتا تھا بلکہ معصوم بچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر تخریبی کارروائیوں کے لیے تیار کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف تھا۔

آئی جی نے مزیدکہا کہ ملزم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث رہا، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے ممکنہ خطرہ ٹال دیا، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی سرزمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا اور سکیورٹی ادارے خطے کے امن و استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران ملزم عرفان کا اعترافی بیان بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا،ملزم نے اعتراف کیا کہ اسے انٹرنیٹ کے ذریعے ورغلایا گیا تھا۔ عرفان کا کہنا تھا کہ مجھے آن لائن نوکری کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے بعد وہ اس کام میں ملوث ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد تک بھی پہنچا جا سکے۔

Advertisement
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 18 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 12 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 17 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 18 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 18 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement