امریکا اور ایران مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع ہے، فی الحال حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ،دفتر خارجہ
پاکستان اس وقت متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ثالثی کی کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے،ترجمان


اسلام آباد: دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع ہے، تاہم فی الحال ان ملاقاتوں کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نےواضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے لبنان میں جاری جنگ بندی کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ لبنان میں امن کا قیام ہی ان مذاکرات کی کامیابی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اس وقت لبنان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ ہے، پاکستان پیچیدہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز اور تنازعات کے حل کے لیے اصولی، مکالمہ پر مبنی اور سفارتی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مختلف فریقین کے درمیان رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان طاہر اندرابی نے مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ثالثی کی کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل وزیر اعظم نے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سے رابطے کیے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم امن مذاکرات کے انعقاد کےلیے کوشاں رہی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکا جنگ بندی ممکن ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کو دیگر ممالک کی قیادت کی ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں، ایران امریکا کے مذاکرات 21 گھٹنے جاری رہے، مجموعی طور پر یہ پراسس تقریبا 30 گھنٹے تک رہا، دونوں وفد نے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کی، مذاکرات عمل مجموعی طور پر تعمیری رہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کے دورۂ ایران سمیت مختلف سفارتی روابط بھی اسی پالیسی کا تسلسل ہیں، جن کا مقصد علاقائی امن کے لیے مشاورت اور رابطوں کو مزید مؤثر بنانا ہے، پاکستان عالمی سطح پر ایک تعمیری اور ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا اور تمام تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو ہی واحد مؤثر راستہ سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت سامنے تو آئی ہے، تاہم دو ہفتوں کی جنگ بندی کا آدھے سے زیادہ وقت گزر جانے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی پروگرام جیسے بڑے معاملات پر شدید اختلافات برقرار ہیں۔

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- a day ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 3 days ago

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- a day ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- an hour ago
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- a day ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- a day ago
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- a day ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- a day ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 3 days ago

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- a day ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 3 days ago


